جہلم پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button