ضلع جہلم میں 75 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ضلع جہلم میں 75 ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے کی توقع ہے۔ پنجاب حکومت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 35 پرانی سکیمیں جاری ہیں، جبکہ 28 نئی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے مزید 12 سکیموں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں ہائی وے، صحت، تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں کی سکیمیں شامل ہیں۔ سب سے بڑا منصوبہ ڈوئل کیرج وے کا ہے، جس پر 10 ارب روپے کی خطیر رقم سے کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں اور ان کا معیار برقرار رکھنے کے لیے مستقل انسپکشن کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button