جہلم کچہری میں لڑائی جھگڑے پر پولیس کی فوری کارروائی، دونوں فریقین کے ملزمان گرفتار

جہلم: ضلع کچہری میں لڑائی جھگڑے کے واقعہ پر جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

دونوں فریقین کے درمیان معمولی تکرار ہوئی، جس کے بعد پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button