جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، چار قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ کر چار قماربازوں جن میں شیراز، جہانزیب ، مقصود اور اصغر شامل ہیں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار 600 روپے، 2 عدد موبائل فونز اور آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان نے پرچی جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button