پنڈدادنخان میں پولیس نے 2 چوروں کو مال مسروقہ سمیت پکڑ لیا

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے چوری کے مقدمات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مالِ مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے چوری کا مال فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوا کر علاقہ میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button