عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، بلال اظہر کیانی

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، اس سلسلے میں تمام محکمے اپنے متعلقہ منصوبوں میں عوامی سہولت کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ضلعی محکموں کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً کھیلوں کے فروغ، ایگریکلچر کسان کارڈ، اپنا گھر ہاؤس لون، صفائی کے انتظامات، زرعی پیداوار، سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی فلاح و بہبود کے درجنوں منصوبے شروع کیے ہیں، جن کی بروقت تکمیل ضروری ہے تاکہ شہریوں کو ان کا فوری فائدہ پہنچ سکے۔

ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے بتایا کہ ضلع جہلم کے لیے آئندہ مالی سال میں اربوں روپے کے نئے پراجیکٹس منظور کیے گئے ہیں، جن سے عوام کے اہم مسائل حل ہوں گے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان منصوبوں میں معیار اور مقررہ مدت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا تاکہ یہ منصوبے عوامی فلاح میں مؤثر ثابت ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button