پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جابر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو80 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button