تمام مذاہب کے لوگ پاکستان کی ترقی میں برابر کے شریک ہیں۔ سنیہ صافی، علیزہ ریحان

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی خوشیوں میں شرکت کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے کی۔

تقریب میں ضلعی افسران نے بھرپور شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تمام مذاہب کے لوگ پاکستان کی ترقی میں برابر کے شریک ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور ایسی تقریبات اتحاد اور ہم آہنگی کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل ضیاء اللہ رانجھا اور سماجی شخصیت ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے مسیحی عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کے عہدیداروں اور شرکاء میں تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ ملک کی سلامتی، خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button