ضلع جہلم کارکردگی ایپ میں بہترین نمبروں میں سے ایک ہے، سیدہ رملہ علی

جہلم: پنجاب حکومت کی کارکردگی ایپ تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے معاون ہے، ایپ سے مختلف محکموں کے متحرک ہونے پر ہی درجہ بندی ہوتی ہے، ضلع جہلم کارکردگی ایپ میں بہترین نمبروں میں سے ایک ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کارکردگی ایپ پر ضلع جہلم کی پوزیشن اور مختلف محکمہ جات کی کارکردگی بارے سکور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول، صحت، تعلیم، میونسپل سروسز کے حوالے سے گزشتہ ماہ کے دوران ضلع جہلم کی کارکرگی پر بریفنگ دی گئی۔

پنجاب حکومت کی آن لائن اپیلی کیشن پر ضلع جہلم کی پوزیشن مزید بنانے کیلئے ڈی سی جہلم نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی چیکنگ اور سروسز کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ضلع جہلم سرفہرست اضلاع میں شامل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button