قتل یا خودکشی؟؛ جہلم سول اسپتال کی ڈاکٹرز کالونی سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

جہلم: قتل یا خودکشی؟، ڈی ایچ کیو اسپتال کی ڈاکٹرز کالونی سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جہلم کی ڈاکٹرز کالونی سے مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکا۔ پولیس ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق متوفیہ ایک مقامی سینٹری ورکر کی بیٹی بتائی جاتی ہے جو ڈی ایچ کیو اسپتال میں ملازم ہے۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی، جس کے بعد واقعے کی نوعیت کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button