جہلم میں گیس ری فلنگ اور پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا

جہلم شہر اور گردونواح میں گیس ریفلنگ اور پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں،سول ڈیفنس اور ذمہ دار محکموں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ، کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں اکثر گیس ایجنسیوں کے مالکان نے گیس ری فلنگ اور پٹرول کی فروخت کاغیرقانونی دھند دیدہ دلیری سے شروع کر رکھا ہے. اکثر ایجنسی مالکان نے گنجان آباد علاقوں میں گودام قائم کررکھے ہیں جہاں گیس ریفلنگ کا مکروہ دھندہ کیا جاتا ہے۔

بعض گیس ایجنسیوں کے مالکان نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے قریب کارروبار شروع کررکھے ہیں جس کیوجہ سے مکینوں اور بچوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں جس کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا جان لیوا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

سول ڈیفنس کے ذمہ داران اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول کی فروخت کے کارروبار سے منسلک افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button