امارات میں پولیس کے بھیس میں لیپ ٹاپ چور گینگ گرفتار

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں پولیس کا روپ دھار کر لیپ ٹاپ چوری کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق پولیس نے شارجہ میں 4 عرب شہریوں پر مشتمل ایک گروہ کو 10 لاکھ درہم (7 کروڑ 58 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے 1 ہزار 840 لیپ ٹاپ چوری کرنے پر گرفتار کیا ہے، ملزمان کو ڈکیتی کے 48 گھنٹوں سے بھی کم عرصے بعد ہی پکڑ لیا گیا۔

ٹرانسپورٹ سروسز کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایشیائی شخص نے بتایا کہ میں لیپ ٹاپ کی ڈیلیوری کے لیے جا رہا تھا کہ اس دوران گینگ نے خود کو پولیس افسر ہونے کا بتاتے ہوئے مجھے ایک صنعتی علاقے میں روک لیا، جن کے بارے میں مجھے بعد میں پتا چلا کہ انہوں نے میرے ساتھ دھوکہ کیا جس پر واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز روم کو دھوکہ دہی کی اطلاع ملنے کے صرف دو دن سے بھی کم وقت کے اندر شارجہ پولیس مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور انہیں اپنی تحویل میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔

شارجہ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالرحمان ناصر الشمسی نے بتایا کہ "معلومات کی تصدیق کے بعد افسران کی ایک ٹیم نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دیں، اس کے نتیجے میں جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر انہوں نے مشتبہ افراد کا سراغ لگایا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے سے پہلے ملزمان کی قریب سے مکمل نگرانی کی گئی”۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button