سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 17 سالہ طالب علم بس سے گر کر جاں بحق

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ شاہ جھنڈ چوک میں 17 سالہ طالب علم بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ شاہ جھنڈ چوک میں ڈومیلی سے پھڈیال جانے والی بس سے گورنمنٹ بوائز کالج رسولپور کا17 سالہ گیارہویں جماعت کا طالب علم علی حمزہ ولد قیصر محمود سکنہ ڈھوک بابا حیات ڈومیلی گر کر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، طالب علم کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیاگیا لیکن طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

تھانہ ڈومیلی پولیس کے مطابق طالب علم کے لواحقین نے لکھ کردے دیاکہ حادثاتی موت ہوئی، ہم مزید کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button