جہلم پولیس کے پانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

جہلم پولیس کے 5 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، دوست احباب کی طرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے فرض شناس ایماندارپولیس افسران جن میں ٹریفک پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر حسین کوسب انسپکٹر، چوہدری وحید گجر کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے کامیاب ہوگئے۔
تحصیل پنڈدادنخان کی شان معروف کبڈر، اسسٹنٹ سب انسپکٹراشفاق زونا کو سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرندیم تابانی کو سب انسپکٹر ،سپیشل برانچ میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹرفرائض سر انجام دینے والے مظہر محمود سکنہ( کریم پور )کوسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
اس طرح تحصیل پنڈدادنخان کے 3اے ایس آئیز اور تحصیل جہلم کے 2 اے ایس ائیز بطور سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے کامیاب ہوگئے۔



