جہلم کا تاریخی ریلوے اسٹیشن خستہ حالی کا شکار، بحالی کا کام تا حال شروع نہ ہوسکا

جہلم کا تاریخی ریلوے اسٹیشن، جو تقریباً سو برس قبل تعمیر کیا گیا تھا، عدم توجہی کے باعث بدحالی کا شکار ہے۔ طویل عرصے سے مرمت اور تزئین و آرائش نہ ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن اور اس سے منسلک رہائشی کالونی بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے۔

خستہ حال عمارتوں کے باعث ریلوے کالونی کے مکین خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے ملازمین کی سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت اور تعمیر کے نام پر تنخواہوں سے باقاعدہ کٹوتی کی جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود تزئین و آرائش اور مرمتی کام نہیں کرائے جاتے۔

علاقہ مکینوں اور شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم ریلوے اسٹیشن اور رہائشی کالونی کی فوری بحالی، مرمت اور رنگ و روغن کا کام شروع کرایا جائے تاکہ مسافروں اور مکینوں کو ریلیف فراہم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button