جہلم پریس کلب کے انتخابات، سینئر صحافیوں کی خدمات اور الیکشن کی تیاریاں

جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ جہلم پریس کلب سینئر صحافیوں کی انتھک محنت اور بصیرت کا نتیجہ ہے آج ایک تناور درخت کی مانند اپنی بنیادوں پر مضبوطی سے قائم ہے۔ موسمی حالات اور چیلنجوں کے باوجود یہ ادارہ اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
سینئر صحافیوں میں مہر محمد الیاس، چوہدری عابد محمود، محمد شہباز بٹ، مرزا قدیر بیگ، راجہ جہانزیب خان، عامر کیانی، سید اکرم حسین شاہ، الیاس صادق وٹو، سید مستفیض اقبال بخاری، چوہدری مہربان حسین، وسیم قریشی، امیر احمد راجہ، شیخ زوالفقار علی، سید مظہر عباس نقوی، سید ناصر عاطف بٹ، محمود، چوہدری ظفر نور، اشرف جنجوعہ، مرزا راحیل بیگ، شیخ عتیق الرحمن، عبدالباسط مجاہد، عبدالغفار آزاد، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عبد الرحمن قادری، فراز ایوب بلوچ، محمد یعقوب بٹ، چوہدری بابر حسین، سلمان قادری، چوہدری تصور حسین مرزا، فاران بیگ، شہریار علی راجہ، چوہدری دانیال عابد، قاسم سجاد، سید حمزہ عباس نقوی، اسماعیل افتخار، نصیر احمد، انیس الرحمن بٹ، فضل حسین خان، ڈاکٹر آفتاب احمد، سعید احمد مغل، میڈم نثار فاطمہ، محمد انیس احمد، محمد بلال خان، شیخ محمد ابوبکر، سید سہیل سبزواری، محمد عارف قریشی، محمد ادریس، اور سید قلب حسنین شامل ہیں، جنہوں نے جہلم پریس کلب کو ایک بہترین ادارہ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
2025 کے اوائل میں ہونے والے سالانہ انتخابات کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ روایتی طور پر جنوری کے مہینے میں منعقد ہونے والے ان انتخابات کا باقاعدہ اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ اس اعلان کے پیش نظر صحافی برادری میں گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
سینئر صحافیوں کی دور اندیشی اور محبت نے ہمیشہ تمام ساتھیوں کو ایک گلدستے کی مانند یکجا رکھا ہے۔ محمد امجد بٹ، راجہ جہانزیب خان، مرزا قدیر بیگ، مہر محمد الیاس اور چوہدری مہربان حسین کی قیادت نے نہ صرف ادارے کو مستحکم کیا بلکہ اسے ایک قابل اعتماد فورم کے طور پر تسلیم کرایا۔
جہلم پریس کلب کے انتخابات آتے اور گزر جاتے ہیں، لیکن اس کے سینئر صحافیوں کی خدمات اور مہمان نوازی کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف صحافیوں کی آواز کو بلند کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے بلکہ صحافت کی روایت کو زندہ رکھنے کا عزم بھی رکھتا ہے۔



