فرانس میں پیر فاروق بہاو الحق کے اعزاز میں ظہرانہ، اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت

پیرس: فرانس میں پیرفاروق بہاو الحق شاہ کے اعزاز میں احسن نذیر گوندل اور ذوالفقار علی گوندل نے ظہرانہ دیا، ظہرانہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاستدان و چشم و چراغ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف پیرفاروق بہاو الحق شاہ کے دورہ فرانس کے موقع پر رائل ریسٹورنٹ پیرس میں ممتاز اوورسیز راہنما چوہدری احسن نذیر گوندل (بکنانہ ) اور چوہدری ذوالفقار علی گوندل (ہریانہ) نے گرینڈ ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خطے کی طرح دیار غیر میں بھی اپنی پہچان مہمان نوازی کو زندہ رکھا ہوا ہے، یہ مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے۔

ظہرانے میں معروف اوورسیز شخصیات جن میں چوہدری اسدنواز لکھن کا، چوہدری نصرانور کدھر، چوہدری فخرمظفرتارڑ، چوہدری اسدمختارتارڑ، چوہدری عامر بوسال، چوہدری سیف اللہ تارڑ، چوہدری طیب گوندل، چوہدری عرفان گوندل بکنانہ ، شاہد عمران، چوہدری شاہد عمران تارڑ، چوہدری مبشر نذر گوندل ، چوہدری عمران گوندل ہریانہ ، چوہدری مسعود بولا، چوہدری محمد نواز تارڑ، چوہدری ساجد گوندل ، چوہدری ظہیر گوندل اینووال ، چوہدری عبد القدوس بکنانہ ، چوہدری طیب گوندل ہریانہ اور چوہدری آصف اسلم شامل نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button