ضلع جہلم میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں، بلال اظہر کیانی


دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں، حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہو لتیں فراہم کر رہی ہے۔
جہلم کی تحصیل دینہ میں چیئر مین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس و ایم این اے بلال اظہر کیانی نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت خواتین کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ پروگرام ہر حوالے سے قابل تعریف ہے، آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اپنی چھت اپنا گھر بلا سود قرض 15لاکھ روپے رقم حکومت فراہم کر رہی ہے اور اس میں اخوت پروگرام بھی عوام کو سپورٹ کر رہا ہے۔ یہ بلا سود قرض 14ہزار روپے مہینہ اور 9سال کی مدت میں واپس کرنا ہو گا۔ میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اگلے چند ماہ میں یہ خاتون اپنے گھر کی تعمیل مکمل کر لیں گی اور ان کا گھر بنانے کا خواب بھی پورا ہو جائے گا۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع جہلم میں 16شہریوں کو سہولت ملی ہے اور گھر گھر جا کر یہ چیک سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں اور رقم ان کو منتقل ہو چکی ہے۔ ضلع جہلم کی عوام ا سی طرح سکیموں میں بھی فائدہ اٹھاتے دیکھیں گے جہاں گرین ٹریکٹر ، کسان کارڈ، ہمت کارڈ ہوں گے، آپ دیکھیں گے عملی کام ہوتا ہوا نظر آئے گا۔
ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ شیخ اکرام الٰہی، کو آرڈینیٹر راجہ علی، تحصیلدار دینہ عرفان خالد عثمانی، ماسٹر چوہدری اکرم، ملک صداقت حسین، میاں صہیب الحسن سمیت دیگر شامل تھے ۔



