ذیابیطس کی اسکریننگ اور بروقت علاج کی سہولیات کو ہر سطح پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جس میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ ذیابیطس ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے عوامی سطح پر شعور و آگاہی بیدار کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور باقاعدہ طبی معائنے کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیں تاکہ اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔

ڈی سی جہلم نے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دور دراز کے علاقوں تک معیاری طبی سہولیات پہنچا کر قابلِ تعریف خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت کے فروغ اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے ایسے تمام مفید اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کی اسکریننگ، بروقت تشخیص اور علاج کی سہولیات کو ہر سطح پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شہری صحت مند اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button