جہلم پولیس کا مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری، 400 اہلکار تعینات

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

سکیورٹی پلان کے تحت تمام گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر تقریباً 400 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران و اہلکار الرٹ رہیں اور اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے سرانجام دیں، جبکہ حساس مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button