پنڈدادنخان میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کی موٹر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



