جہلم میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے 2 افراد گرفتار

جہلم: جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے دو ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز جہلم اور ٹیم نے کارروائی کرتے تیز رفتاری، کالے شیشےاور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزمان عمر خلیل اور عبد القیوم کو گرفتار کر لیا۔

دوران تلاشی ایک ملزم عبدالقیوم سے پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا جبکہ ملزمان کی گاڑی قبضہ پولیس لے لی گئی ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button