جہلم کی یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے سیکرٹری شکیل کیانی انتقال کر گئے

جہلم: سیکرٹری یونین کونسل کوٹلہ فقیر شکیل کیانی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ اسلامیہ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، رفاعی، فلاحی، صحافتی، مذہبی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شکیل کیانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



