جہلم میں چکن اور فروزن فوڈز کی قیمتوں میں اضافہ، شہری سراپا احتجاج

جہلم میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں عدم استحکام کے باعث چکن سے تیار ہونے والی فروزن فوڈز کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے پیکجز جیسے کہ فروزن آٹمز، ڈرم اسٹیکس، نگٹس، کوفتے، چکن پیٹی اور چکن کباب سمیت دیگر آئٹمز کی قیمتوں میں فی کلوگرام 100 سے 80 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، مگر بااثر دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں اور سرکاری نرخ لسٹ کے باوجود دکاندار اپنی مرضی کے نرخ پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے مختلف ہیں اور دکانوں پر اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔ پیاز 130 روپے فی کلو، ٹماٹر 150 روپے فی کلو، لہسن 650 روپے فی کلو، اور کیلا 180 روپے فی درجن تک بیچا جا رہا ہے، جو کہ سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ، سیب 320 روپے فی کلو، امرود 150 روپے فی کلو اور انار 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

برائلر مرغی کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، جس سے فی کلو گوشت کی قیمت 597 روپے تک پہنچ گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 3 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جن کی قیمت 29 روپے بڑھ کر 301 روپے فی درجن ہو گئی ہے، اور ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی بیٹی 8 ہزار 880 روپے کی ہو گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور خوردنی آئل 575 سے 585 روپے فی کلوگرام کے درمیان ٹریڈ ہو رہے ہیں، جبکہ چینی 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ دنوں 560 سے 660 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی تھی۔ اس کے علاوہ، پتی کی قیمت بھی بڑھ کر 1900 روپے فی 800 گرام ہو گئی ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے اس طوفان پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور بازاروں میں قیمتوں کی نگرانی سخت کرے تاکہ شہریوں کو روزمرہ کی اشیاء سستی مل سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button