جہلم میں موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا گئی، 25 سالہ نوجوان جاں بحق

جہلم میں موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا گئی، حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں روہتاس روڈ پر واقع گاؤں بہلولہ میں موٹر سائیکل کی بھینس سے ٹکر کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 25 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شعیب ولد مختار کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 25 سال تھی اور وہ بہلولہ گاؤں کا رہائشی تھا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button