پنڈدادنخان میں طالبہ سے زیادتی، ایم پی اے مشتاق احمد کا متاثرہ طالبہ کی فیملی سے ملاقات

پنڈدادنخان: ممبر پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للِہ نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے ایجوکیٹر سکول میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم طالبہ کی فیملی سے ملاقات کی۔

ایم پی اے مشتاق احمد نے متاثرہ طالبہ کی فیملی سے ملاقات کے دوران اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انسانیت کی تذلیل ہیں، واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو موثر اقدامات کرنے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو کڑی سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں ایجوکیٹر سکول کی 10 سالہ طالبہ کو سکول کینٹین کے ٹھیکیدار امتیاز نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے متعدد مرتبہ سکول میں 10 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button