برطانیہ میں لارڈ نذیر احمدکا مہر محمد فیاض کے اعزاز میں ظہرانہ

جبر: لارڈ نذیر احمد سابق ممبر ہاؤس آف لارڈز نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان مہر محمد فیاض سابق ممبر پنجاب اسمبلی جہلم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

ظہرانہ میں چوہدری ظفر پگاڑا، چوہدری کوثر علی، ٹھیکیدار ارشد محمود، چوہدری لیاقت علی، چوہدری ساجد، ڈاکٹر عامر نواز، میاں محمود، چوہدری شاہنواز گجر، چوہدری صائم ظفر پگاڑا، میاں امجد، چوہدری راشد، مہر معظم حسین و دیگر شامل تھے۔

تقریب کا آغاز چوہدری صائم پگاڑا نے تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا، اس کے بعد لارڈ نذیر احمد کے بھائیوں اور چوہدری ظفر پگاڑا کے والدین مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے کی بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button