دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، ریلوے روڈ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی قیادت میں دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

ریلوے روڈ پر قائم پختہ تھڑے، سائن بورڈ، نالے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہی۔

تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد فیصل، ایم او آئی سہیل اشرف، ایم او آر قاسم گوندل اور ہیڈ کلرک میاں سہیل سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔ آپریشن کا آغاز صبح سویرے کیا گیا اور جی ٹی روڈ، منگلا روڈ اور مین بازار میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا کہنا تھا کہ دکاندار حضرات سست روی کی بجائے فوری طور پر غیر قانونی تجاوزات کو ختم کریں تاکہ یہ آپریشن ماہ رمضان سے پہلے مکمل ہو جائے۔ انہوں نے منگلا روڈ، مین بازار اور داتا روڈ کا ہنگامی دورہ بھی کیا اور موقع پر تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر کو صاف اور تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے یہ مہم مزید جاری رہے گی اور کسی بھی غیر قانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button