سٹی ہاؤسنگ میں مزدور زیر تعمیر پانچ منزلہ بلڈنگ سے گر کر جاں بحق

جہلم: سٹی ہاؤسنگ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ بلڈنگ سے دینہ کا 40 سالہ مزدور گر کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی سٹی ہاؤسنگ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ بلڈنگ پر کام کرتے ہوئے دینہ کے علاقہ مہسیاں کا رہائشی 40 سالہ مزدور راشد ولد رضوان میٹریل والی لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ریسکیو 1122کے عملے نے موقع پر پہنچ لاش کو ضروری کارروائی کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔



