جہلم شہر کی سڑکوں پر تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا

جہلم شہر کی سڑکوں پر تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہرجہلم کی سڑکوں ،بازاروں اور چوک چوراہوں میں تجاوزات مافیا نے لوڈر رکشے اور ریڑھیاں کھڑی کر کے پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔

میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بیرئیر تو نصب کر رکھے ہیں لیکن اس کے باوجود لوڈر رکشے اور ریڑھی بان بازاروں میں داخل ہو کر تجاوزات قائم کررکھی ہیں۔

بیشتر دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر ریڑھی بانوں کو کھڑا کر کے روزانہ کی بنیاد پر بھاری معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ بعض دکانداروں نے اپنی دکانیں سڑکوں پر سجا رکھی ہیں ،اس طرح خریداری کے لیے آنے والی خواتین،بچوں اور بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر میں سرکاری جہگوں پر قائم تعمیرات اور شہر کے بازاروں سڑکوں چوک چوراہوں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button