پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی،14سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کو اپنے گھر بلا کر بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ لڑکے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے بیٹے کو اپنے گھر بلا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button