جہلم جم خانہ کے قریب سول لائن روڈ گہرے گڑھوں میں تبدیل، سٹرک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

جہلم جم خانہ کے قریب سول لائن روڈ گہرے گڑھوں میں تبدیل، بارشوں کے دنوں میں سٹرک تالاب کا منظر پیش کر تی رہی ۔ ٹوٹی سڑک حادثات کا سبب بننے لگی ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم جم خانہ سول لائن روڈ پر گہرے گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگی، شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ موٹرسائیکلوں چھوٹی گاڑیوں پر آمدورفت جا ری رکھے ہوتے ہیں ، جیسے ہی اس گہرے گڑھوں نما سٹرک سے گزرتے ہیں تو موٹر سائیکلوں سے گر کر زخمی ہو جاتے ہیں۔
اب تک کئی افراد اپنے باز و فریکچر کروا چکے ہیں۔ سٹرک بارشوں کے دنوں میں تالاب کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مصروف اور اہم سڑک کا گڑھوں میں تبدیل ہونا پراونشل ہائی وے کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور سڑک تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



