پنڈدادنخان میں معمولی رنجش پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا، 7 افراد زخمی

پنڈدادنخان میں معمولی رنجش پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران سات افراد زخمی ہو گئے، لڑائی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں معمولی رنجش پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں ڈنڈوں، لاتوں مکوں اور پتھروں سے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ جھگڑے کے دوران 7 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات قابو میں کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دونوں فریقین کے مابین جھگڑے کی فوٹیج بی بی سی جہلم کو موصول ہوگئی، ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فریقین نے جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، لاتوں مکوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوگئی ہیں اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دونوں گروپ پشتون ہیں اور ان کا کاروباری تنازعہ چل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button