سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، سید انیق حیدر شاہ گروپ کی شاندار کامیابی

سوہاوہ/ پڑی درویزہ:سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ، سید انیق حیدر شاہ گروپ شاندار انداز میں کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2025ء آج تحصیل کچہری سوہاوہ میں منعقد ہوئے۔ بار کے رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 60 سے زائد ہے، جن میں سے 51 ووٹ کاسٹ کیے گئے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔
چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے سید انیق حیدر شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور سرور مغل ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ نتائج کے مطابق سید انیق حیدر شاہ نے 41 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل صرف 10 ووٹ لے سکے۔
دیگر تمام عہدیداران کا انتخاب متفقہ طور پر بلا مقابلہ کیا گیا، جن میں نائب صدر ملک شفاقت علی اعوان ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری عاقب شہزاد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری محمد آصف ایڈووکیٹ و نوٹری پبلک، اور لائبریری سیکریٹری سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور دیگر بلا مقابلہ عہدیداران کو شاندار کامیابی پر راجہ محمد شیراز کیانی اور سید عنصر شاہ گیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں دلی مبارک باد پیش کی ہے۔



