جہلم میں پسند کی شادی سے منع کرنے پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

جہلم کے نواحی علاقہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جہلم کے نواحی علاقہ خورد میں پسند کی شادی سے منع کرنے پر امیر حمزہ نے شادی شدہ بہن (ہ-ا) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے بہن کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کی موجودگی میں چھ سے زیادہ فائر کئے اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امیر حمزہ گوجرانوالا میں پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ مقتولہ بہن اور اہل خانہ رشتہ کرنے سے انکاری تھے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔



