تجاوزات کے خلاف آپریشن؛ دینہ کے تاجروں کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، مذاکرات کامیاب

دینہ : انجمن تاجران دینہ کے صدر چوہدری محبوب احمد کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر سے ملاقات کی، جس میں بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات ہوئے۔

ملاقات میں چوہدری محبوب احمد، میاں سجاد، رانا یاسر، ذیشان جرال، جمیل نظامی، حافظ حق نواز، الیاس ڈار اور دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔ اس کے علاوہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین، ایم او آئی سہیل اشرف اور ایم آر او قاسم گوندل بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں تاجر برادری نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر سے مطالبہ کیا کہ آپریشن کرنے سے پہلے مین بازار، منگلا روڈ، داتا روڈ اور ریلوے روڈ پر حد بندی کے نشانات لگا کر دیے جائیں تاکہ تاجر اپنے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹا لیں اور ان کا نقصان کم سے کم ہو سکے۔

اس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحصیل انتظامیہ کل دوپہر سے مین بازار، منگلا روڈ اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے نشانات لگائے گی۔ نشانات لگانے کے بعد تاجروں کو 24 سے 36 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تجاوزات کو ہٹا لیں۔ اس مدت میں اگر تاجر برادری نے اپنے تجاوزات نہیں ہٹائے تو انتظامیہ آپریشن کرنے کی مجاز ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button