جہلم: مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، ہر دردِ دل رکھنے والا انسان غزہ میں قتل عام پر دکھی ہے، یورپین ممالک میں اسرائیل کے خلاف طلباء کا آواز اٹھانا یہ اصل آزادی اظہار رائے ہے۔ امریکا اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں طلبا و طالبات کی جانب سے اہل فلسطین کے حق میں ریلیاں منعقد کرنے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارشہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت اور امت کا مسئلہ ہے، ہمارے لیے یہ ایمان کا مسئلہ ہے۔ امریکہ اور یورپ کے تعلیمی اداروں کے طلباء کا فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا یہ اصل آزادی اظہار رائے ہے، ہم ان طلباء کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بھی تعلیمی اداروں اور جامعات میں اس ایشو پر بھر پور آواز بلند کریں۔ اسرائیلی ناجائز ریاست اور عالمی امن کے سینے پر ناسور ہے، ناجائز ریاست کا خاتمہ اور حق دار فلسطینیوں کے وطن فلسطین کی آزادی عالمی امن کی ضمانت ہوگا۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ اسرائیل میں بسائی گئی نا جائز یہودی آبادکاروں کو ان کے اصل ممالک میں واپس بھیجا جائے۔ پوری دنیا تسلیم کرے کہ اسرائیل کی سر پرستی غلط حکمت عملی ہے، فلسطین فلسطینیوں کا پرامن ملک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button