جہلم میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تین ملزمان منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان الحیات حسین اور نعیم حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم الحیات سے 350گرام آئس اور ملزم نعیم حسین سے390گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابراق شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button