ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں چرس لے کر آنے والا اور شخص گرفتار، چرس برآمد

جہلم جیل میں قیدی سے ملاقات کیلئے آنے والے شخص کی جیب سے چرس برآمد، جیل حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جہلم کے علاقہ دارا پور دلاور کا رہائشی عدیل مہدی خان دلد راجہ ظفر اقبال ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید حوالاتی محمد جنید حیات سے ملاقات کیلئے آیا تو مین گیٹ پر جسمانی تلاشی کے دوران عدیل مہدی خان کی جیب سے چرس برآمد ہوئی جس پر جیل حکام نےملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم نے تھانہ سول لائن جہلم کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آنے والے تمام ملاقاتیوں کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے، جیل میں تمام قیدیوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بلاتفریق مہیا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button