بارہ کہو میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

اسلام آباد میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو المیزان ایجوکیشن سسٹم ڈھوک موہری محلہ چوہدریاں بارہ کہو میں منعقد ہوا۔ یہ فلاحی کیمپ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخِ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیرِ نگرانی منعقد کیا گیا۔

کیمپ میں آئی اسپیشلسٹ، ڈینٹل اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور فزیوتھراپسٹ پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جبکہ مستحق افراد کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ سے بڑی تعداد میں شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔

تقریب میں قائم مقام صاحبِ مجاز اسلام آباد چوہدری طارق، ذمہ داران سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، تنظیم الاخوان زون 3 اسلام آباد کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔

واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی سرپرستی میں عرصۂ دراز سے ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کے منصوبے سرانجام دے رہی ہے۔

میڈیکل کیمپ کے اختتام پر مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت کے اس مشن کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور مزید فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button