سول ہسپتال جہلم کو صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: سول ہسپتال کو صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے، ہسپتال انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کررہے ہیں، عوامی شکایات کو دور کرنا آپ کا کام ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات بارے تفصیلات حاصل کیں۔
ہسپتال کی پارکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے پارکنگ کی حالت بہتر بنانے اور تمام گاڑیوں کو ایک جگہ پارک کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے ساتھ اجلاس میں ہسپتال میں درپیش مسائل، ضروریات اور اقدامات کا جائزہ لیا۔



