جہلم: بیکریوں اور سویٹس شاپس پر ڈبل روٹی اور کھلے بسکٹ کی من مانی قیمتیں وصول کی جا نے لگیں

جہلم: آٹے اور میدے کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود جہلم شہر سمیت ضلع بھر کی بیکریوں اور سویٹس شاپس پر ڈبل روٹی اور کھلے بسکٹ کی من مانی قیمتیں وصول کی جا نے لگیں۔
شہر کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمتیں تو مقرر کر دی گئی ہیں مگر پرائس کنٹرول مجسٹریس اور انتظامیہ نے ڈبل روٹی اور بسکٹ کی قیمتوں کا جائزہ نہیں لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے باعث معروف کمپنیوں نے بھی پیکنگ بسکٹ اور مقامی بیکرز و سویٹس شاپس مالکان نے ڈبل روٹی و کھلے بسکٹ کی قیمتوں میں واضح طور اضافہ کر دیا تھا اب آٹے اور میدے کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود میدے سے بنی اشیاء کی قیمتیں کم نہیں کی گئیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجا ب زاہد اختر زمان ،کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ شہرسمیت ضلع بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں ڈبل روٹی او ر بسکٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیکر عوام کو ریلیف دینے کیلئے نئی قیمتوں کا اطلاق کیا جائے۔



