وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی یکجہتی کی علامت بن گئی ہیں، بلال اظہر کیانی

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آزادی فلوٹ کے جہلم پہنچنے پر طوفانی بارش کے باوجود پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مرکزی تقریب کو جادہ چوک جہلم سے تبدیل کر کے مقامی میرج ہال منتقل کر دیا گیا۔ شدید موسم کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور ملی و علاقائی نغموں سے محظوظ ہوئے۔

تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ شامل تھے۔ شہری فلوٹ کے سامنے تصاویر اور سلفیاں بنواتے رہے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پنجاب نے فلوٹ پر تمام صوبوں کی نمائندگی کی ہے، مریم نواز قومی یکجہتی کی علامت بن گئی ہیں۔ قوم کو حوصلہ چاہیے اور ہم قومی وحدت سے ملکی مسائل حل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان کو اٹیمی پاور بنایا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی فلوٹ کا مقصد قوم کی عظیم قربانیوں اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو نمایاں کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کرنا بھی اس تقریب کا اہم مقصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button