جہلم میں 34 سالہ نوجوان پھندے سے جھول گیا

جہلم کے علاقہ کالا گجراں میں 34 سالہ نوجوان پھندے سے جھول گیا، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کالاگجراں میں جک براہم روڈ پر 34 سالہ شاہ زیب ولد اکرم خان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد کر لی گئی۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا گجراں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
34 سالہ نوجوان نے خودکشی کی یا کچھ اور معاملہ؟ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



