عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی جہلم شہر کی سڑکوں گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس خراب

جہلم: عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی سڑکوں گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس خراب، شہریوں کو گھپ اندھرے میں مشکلات کا سامنا، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے سٹریٹ لائٹس مرمت کرواکے سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، شہری گرمی کے باعث شام سے رات گئے تک عید کی خریداری کے سلسلے میں بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ شہری رات کو اپنے گھروں کی جانب سفر کرتے ہیں تو شہر کی سڑکوں جن میں میجر اکرم شہید روڈ، کچہری روڈ، ا ولڈ جی ٹی روڈ، بابا جادہ روڈ، کمیلا روڈ، پولیس لائن، روہتاس روڈ،چھاؤنی چوک تا مجاہدہ آباد پل،لاری اڈہ تا جی ٹی ایس چوک کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب کے باعث چوری چکاری ، سٹریٹ کرائم اور حادثات میں اضافے کا خدشہ لاحق ہوچکاہے۔

موجودہ سڑکیں انتہائی اہمیت کی حامل اور شہر کے گنجان آباد علاقوں میں واقع ہیں کیونکہ ان سڑکوں پر سے شہری جہلم شہر و اندرون شہر کے علاقوں میں تقریباً24 گھنٹے سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ مسافر گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کا گزرنا بھی انہی سڑکوں پر ہوتاہے۔

سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کیوجہ سے چوری چکاری، سٹریٹ کرائم اور حادثات میں غیرمعمولی اضافے کی اطلاعت موصول ہوتی رہتی ہیں جبکہ مذکورہ سٹرکوں پر شہری آبادیاں ہونے کی وجہ سے رات کے وقت شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مناسب بدوبست نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے شہر کی سڑکوں پر نصب سٹریٹ لائٹس کو عید الضحیٰ سے قبل مرمت کرواکر چالو کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button