ڈی ایس پی سٹی سرکل نے جہلم کچہری کے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو غفلت ولاپرواہی پر معطل کر دیا

جہلم: عبدالحمید ورک ڈی ایس پی سٹی سرکل نے جہلم شہر کے متعدد مقامات پرسکیورٹی کو چیک کیا، کچہری گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو غفلت ولاپرواہی پر معطل کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سٹی سرکل جہلم میں تعینات ہونے والے چوہدری عبدالحمید ورک نے جہلم شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی چیک کیں، ضلع کچہری گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو غفلت و لاپرواہی پر معطل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری عبدالحمید ورک کا کہنا ہے کہ تمام اداروں اور شہر کی سکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سکیورٹی پر معمور اہلکار چوکنا ہو کر خدمات سرانجام دیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ غفلت و لاپرواہی کے مرتکب ذمہ داران سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



