معیشت مستحکم کرنے کیلئے شہباز شریف کے ساتھ ہیں، ظہور اقبال

پیرس: ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہم وزیراعظم میاں شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما سردار ظہور اقبال جو پاک، فرانس بزنس فورم فرانس کے چیئرمین بھی ہیں، نے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں یوم پاکستان کی مناسبت سے فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کا مشترکہ پروگرام سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ترتیب دیا گیا ہے۔

پروگرام22 مارچ بروز جمعہ پانچ بجے راول ہال پیری فیت میں ہوگا۔ یہ پروگرام ’’ ہم سب پاکستان ہیں ‘‘ کے عنوان سے ہوگا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ہوں گے۔

پروگرام میں فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ محب وطن پاکستانیوں کی شرکت باعث مسرت و افتخار ہوگی۔

سردار ظہور اقبال کے علاوہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر ،سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ نعیم چوہدری مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button