جہلم میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے شہری سے گاڑی چھیننے والا شخص گرفتار

جہلم میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے گاڑی چھیننے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے گاڑی بھی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مشین محلہ نمبر 3 جہلم کے رہائشی ابو بکر صغیر آٹو الیکٹریشن نے تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں مشین محلہ نمبر 3 کا رہائشی ہوں آٹو الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں میرے حقیقی چچا کی کال آئی کہ ایک شخص اپنے آپ کو سرکاری محکمے کا افسر ظاہر کرکے میری تلاشی لینے پر اصرار کر رہا ہے، اس نے میرے شناختی کارڈ کی تصویر بھی بنائی ہے جبکہ اس کا ایک اور ساتھی بھی موجود ہے۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ میں چاچو کی پر دکان پہنچا تو میرے چاچورفیق احمد کے گلے میں چادر ڈال کر کھینچا تانی کی جارہی تھی، میرے دریافت کرنے پر اس شخص نے بلال احمد بتلایا اور کہا کہ میں سرکاری محکمے کا آفیسر ہوں اور اس دوران وہ میرے چچا پر وحشیانہ تشدد کررہا تھا۔
متاثرہ شہری ابوبکر صغیر نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی نمبری 691-ABG ماڈل 2017 امپورٹر برنگ گرےTOYOTA پر سوار ہو کر موقع پر پہنچا، میری گاڑی میں چابی لگی تھی جب میں نے چچا پر تشدد ہوتے دیکھا تو میں نے چچا کو چھڑانے کی کوشش کی اس دوران مذکورہ شخص نے مرغوں کی دکان سے بڑا ٹوکا اٹھا لیا اور مجھے مارنے کے لئے آگے بڑھا۔
متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ جب دیگر افراد مجھے چھڑانے کے لئے آگے بڑھے تو مذکورہ شخص میری گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہونے لگا تو میں نے گاڑی کی چابی نکالنی چاہی تو اس نے مجھے اور دیگر کزنز جو بعد میں آئے تھے ہمیں ٹوکے مارے، ہم نے اینٹیں اور پتھر گاڑی کے پیچھے رکھے۔
ابوبکر صغیر نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پسٹل نکال کر گاڑی سے باہر نکلا جو ہم ڈر کر پیچھے ہو گئے ہم نے گاڑی کا تعاقب کیا مگر ملزم جانب راولپنڈی فرار ہو گیا، مذکورہ نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے میری قیمتی گاڑی مالیتی 60 لاکھ چھین کر سخت زیادتی کی۔
پولیس تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاطف یونس نے شہری کی درخواست زیر دفعہ 392 ت پ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔



