جہلم میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کا آغاز، 10 فروری تک جاری رہے گی

جہلم: ملکی تاریخ کی ساتویں زراعت شماری "Integrated Digital Count” کے فیلڈ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو 10 فروری تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حافظ محمد زنیر یونس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آفیسر شماریات محمد احتشام، یاسر اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد فہد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کا افتتاح پیرا غیب روڈ سے کیا گیا۔ یہ شماری ملک میں زرعی زمینوں، فصلوں، مویشیوں، اور زراعت سے متعلق دیگر شعبوں کے بارے میں درست ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حافظ زنیر یونس نے کہا کہ یہ اقدام کسانوں کو مالی نقصان سے بچانے اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے کم پیداوری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، وسائل کی مؤثر تقسیم اور زرعی پیداوار کی بہتری کے لیے بھی یہ شماری اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سروے زراعت کے تینوں پہلوؤں یعنی زمین، فصلوں، اور مویشیوں کا احاطہ کرے گا۔ زراعت شماری کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل شفاف اور مؤثر ہو۔

اس اقدام کو زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملکی سطح پر زراعت کی بہتر منصوبہ بندی اور ترقی ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button