جہلم شہر کے چپے چپے پر مویشی منڈیاں سج گئیں، شہریوں کوآمد ورفت میں مشکلات کاسامنا

جہلم شہر کے چپے چپے پر مویشی منڈیاں سج گئیں، جانوروں کے فضلے اور بدبو سے شہریوں کوآمد ورفت میں مشکلات کاسامنا، شہریوں کاڈپٹی کمشنر ، سی او ایم سی سے اندرون شہر میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کوشہر سے باہر منتقل کرنے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے قریب آتے ہی بیوپاریوں نے شہر میں جگہ جگہ عارضی اور غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم کرلی ہیں، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئیں ہیں جبکہ جانوروں کے فضلے اور بدبو سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیاں اندورن شہر سمیت شاید ہی کوئی سڑک یا گلی محلہ ایسا ہو جہاں فروخت کیلئے بکرے ، بیل موجود نہ ہوں ، بکروں کی رسیاں تھامے گاہکوں کے منتظر ہیں تو کسی نے درجنوں بیل فروخت کرنے کے لئے سڑکوں کے اطراف باندھ رکھے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی بیوپاری بکرے ، دنبے ، چھترے اور بیل پکڑ کر بازاروں کی طرف نکل پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیاں شہر میں گندگی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ مصروف ترین سڑکوں بازاروں میں سجائی جانے والی میویشی منڈیوں کی وجہ سے شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا ہے ،ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے ۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری منڈی شہر سے کافی باہر لگائی گئی ہے اس لئے وہ مویشی منڈی میں جانے کی بجائے شہر میں جانور فروخت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button